فٹ بال

  • فٹ بال
  • Feb 27, 2021

یوئیفا یورپا لیگ کے مقابلے : مانچسٹر یونائیٹڈاور آرسنل کی پری کوارٹر فائنلز میں رسائی،لیسسٹر سٹی ایونٹ سے باہر

یوئیفا یورپا لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈاور آرسنل کی پری کوارٹر فائنلز میں رسائی۔ لیسسٹرسٹی کو جمہوریہ چیک کےسلاویا پراگ نے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32کے دوسرے مرحلے میں میزبان مانچسٹریونائیٹڈ اور اسپینش کلب ریال سوشیاداد کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ مانچسٹر یونائیٹڈنے پہلےمرحلے کے مقابلے میں ریال سوشیاداد کو 4گول سے شکست دی تھی اور ایگریگیٹ کی بنیادپر میزبان ٹیم پری کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

آرسنل نے پرتگال کے کلب "ایس ایل بینفیکا " کو دو کے مقابلے میں تین گول سے مات دیکر راؤنڈ آف سکسٹین میں رسائی پائی۔فاتح ٹیم کی جانب سے پئیر۔ایمرک۔اوبامیانگ نے دو اور "کیرن۔ٹیرنے "نے ایک گول کیا۔ بینفیکا کی جانب سے ڈیوگو۔گونکالوز اور رافا سلوا نے ایک۔ ایک گول کیا۔

لیسسٹر میں کھیلے گئے میچ میں جمہوریہ چیک کے سلاویا پراگ نے میزبان لیسسٹر سٹی کودو گول سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے لیوکس پروود اور عبداللہ سیما نے ایک۔ایک گول کیا۔