بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 26, 2021

امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط : جوبائیڈن نے قانونی تارکین وطن پر لگائی گئی ویزہ پابندی ختم کردی

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے گرین کارڈ درخواست گزاروں کے امریکا میں داخلے پر پابندی ختم کردی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کی نوکریوں کے تحفظ کے لئے گرین کارڈ درخواست گزاروں پر یہ پابندی عائد کی تھی جس کے باعث ًایک لاکھ سے زیادہ ایسے افراد بھی متاثر ہوئے جنہیں ترجیحی بنیادوں پرویزا ملناتھا۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسی امریکا کے مفاد میں نہیں تھی۔ اس پابندی سے امریکی صنعتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جو اپنے کام کے لیے دنیا بھر کی صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہیں۔