قومی

  • قومی
  • Feb 26, 2021

ملک کے تمام اشاریئے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں : صدر مملکت کا فضائیہ کی تقریب سے خطاب

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اشاریئے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔پاکستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔اگر یہی جذبہ کارفرما رہا تو پاکستان کودنیا کے بہترین ملکوں میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
صدر مملکت رفیقی ایئر بیس شورکوٹ میں میراج طیاروں کی گولڈن جوبلی سالگرہ اور COLORایوارڈ ز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خطے میں معاشی استحکام کے لئے امن کا قیام ناگزیر ہے۔پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے خطے کے دوسرے ممالک سے بھی توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریو ں کا احساس کریں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع میں پاکستان ائرفورس کی گرانقدر خدمات ہیں۔مضبوط ائر فورس کسی بھی ملک کے استحکام کی ضمانت ہوتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان وہ واحد مسلم ملک ہے جو جنگی طیارے بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے تمام چیلنجز سے عہدہ براہ ہوں گے۔
انہوں نے کشمیریوں کے حق ارادیت کے حوالے سے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔