قومی

  • قومی
  • Feb 26, 2021

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز ، معاون خصوصی عثمان ڈار کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر سنیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے انتخابات کی شفافیت پر اعتراض مفروضوں کی بنیاد پر کیا ہے جو فیصلے ان کے خلاف آئیں اس پر واویلا کرتے ہوئے قومی اداروں پر تنقید شروع کر دیتے ہیں ۔
۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ن لیگ انتخابات ہار چکی ہے ۔مریم نواز اپنا من پسند فیصلہ لینے کیلئے بلیک میلنگ کر رہی ہیں ،اس حوالے سے جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے۔
۔اس موقع پر این اے 75 ڈسکہ کے امیدوار اسجد ملہی نے کہا کہ ہم نے جیتنے کے باوجود حلقہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی، جو آج تک کبھی کہیں ایسا نہیں ہوا لیکن ن لیگ والے پھر بھی دوڑ گئے ۔