بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 26, 2021

انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک : 15 افراد کو زندہ بچا لیا گیا

انڈونیشیا کے وسطی صوبےسولوسی میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ فوج اور مقامی ڈیزاسٹر ایجنسی پر مشتمل ٹیموں نے بھاری مشینری کی مدد سے امدادی کاروائی کرتے ہوئے15 افراد کو زندہ بچا لیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔