فٹ بال

  • فٹ بال
  • Feb 26, 2021

اسپینش فٹبال لیگ : لیونل میسی کی بارسلونا کی ایلچے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین گول سے شکست

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں لیونل میسی کی بارسلونا نے فتح کا ٹریک دوبارہ پکڑ لیا۔ بارکا نے قادس کے ساتھ برابری کے مقابلے کے بعدایلچے کوتین گول سے شکست دی۔
بارسلونا میں کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف گول سے خالی رہا۔ 48ویں منٹ میں لیونل میسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔ 20منٹ بعد میسی ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے اور اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا۔ جبکہ میچ کا تیسرا اور آخری گول جورڈی البا نے 73 ویں منٹ میں کیا۔