قومی

  • قومی
  • Feb 25, 2021

پرجوش استقبال اور میزبانی پر سری لنکن قیادت اور عوام کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پرجوش استقبال اور میزبانی پر سری لنکن قیادت اور عوام کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا پاکستان کا قریبی دوست اور مضبوط شراکت دار ہے۔دونوں ملک تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔