قومی

  • قومی
  • Feb 25, 2021

سینیٹ الیکشن

تین مارچ کو ہونیوالے سینیٹ الیکشن کیلئےامیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کر دی گئی ہے ۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی کی کا آج آخری دن ہے ۔
اسلام آباد کی دو نشستوں پر عبدالحفیظ شیخ،یوسف رضا گیلانی فرزانہ کوثر اور فوزیہ ارشد سمیت نوامیدوار ہیں۔
پنجاب میں کل گیارہ میں چار مخصوص نشستوں پرپہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے۔ ٹیکنوکریٹس کی2 نشستوں پرپی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اورمسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ بلا مقابلہ جیت چکے ہیں۔ خواتین کی دو مخصوص نشستوں پرپی ٹی آئی کی زرقا تیمور اورمسلم لیگ ن کی سعدیہ خاقان عباسی بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں ۔ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن الیکشن کے انعقاد کے بعد ہوگا۔پنجاب میں 7 جنرل نشستوں پر 14 امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کےسیف اللہ نیازی ،جمشید اقبال چیمہ ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، ظہیر عباس کھوکھر اور عون عباس امیدوار ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سےزاہد حامد ، سیف الملوک کھوکھر ، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمن، ساجد میراور افنان اللہ خان امیدوار ہیں۔ کامل علی آغامسلم لیگ ق جبکہ عظیم الحق منہاس پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی سات جنرل نشستوں کیلئے 19امیدوار میدان میں ہیں ۔ ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں کیلئے 8 جبکہ خواتین کی دو نشستوں کیلئے 9امیدوار مدمقابل ہیں۔صوبےسے سینٹ کی واحد اقلیتی نشست کیلئے پانچ امیدوار ہیں۔
بلوچستان سے سینٹ کی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر 36 امیدوار ہیں ۔صوبے میں 7 جنرل نشستوں پر 18امیدوار ہیں۔ ٹیکنوکریٹ اور علما کی 2 سیٹوں پر 4 اور خواتین کی 2 نشستوں کیلئے 9 امیدوار ہیں۔بلوچستان سے ایک اقلیتی نشست پر پانچ امیدواروں میں مقابلہ ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ سے 35امیدوار سینٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ جنرل نشستوں پر18، ٹیکنو کریٹ کی سیٹوں پر آٹھ امیدوار ہیں۔سندھ سے ایوان بالا کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں پر9 امیدوار میدان میں ہیں۔