بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 23, 2021

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگتریس کا میانمار کی فوجی قیادت کو ٹیلی فون

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگتریس نے میانمار کی فوجی قیادت کو ٹیلی فون کر کے میانمار کے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور ملک میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگتریس نے میانمار کی فوجی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کی عسکری قیادت انسانی حقوق کا احترام کرے اور میانمار کے عوام کو الیکشن کے ذریعے اظہار رائے کا حق دیا جائے ۔ سربراہ اقوام متحدہ انتونیوگتریس نے کہا کہ فوج کوجمہوریت کا تختہ الٹ کر اقتدار میں آنے کا کوئی حق نہیں ۔