قومی

  • قومی
  • Feb 23, 2021

شاہ محمود قریشی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردنا کے درمیان غیر رسمی ملاقات سری لنکا میں ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔۔ پاکستان سری لنکا کی انسانی وسائل کی ترقی، سیکیورٹی تعاون ، دہشتگردی کے خلاف جنگ، ترقی اورخوشحالی میں ایک قابل فخرشراکت دارکے طورپرکھڑاہے۔
سری لنکا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔