کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 23, 2021

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے انضمام الحق کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیل کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے فنڈز سے صوبے بھر میں اسٹیڈیمز کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نےکہا کہ بلوچستان آنے پر بے حد خوشی ہوئی۔وزیراعلیٰ جام کمال بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت کام کررہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سکول لیول سے کرکٹ کو فروغ دیا جائے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے گوادر کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔اور اس کی خوبصورتی کو خوب سراہا۔انضمام الحق نے کہا کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی لاجواب ہے۔گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں قومی اوربین الاقوامی میچ شروع ہونے چاہیئں۔