نائیجیریا: فوجی طیارہ گر کر تباہ
نائیجیریا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں7افراد ہلاک ہوگئے۔
نائیجیرین ملٹری کا طیارہ ابوجا ایئر پورٹ سے تقریباً دس کلومیٹر دور انجن خراب ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوا ۔ نائیجیرین ایئر فورس کے مطابق طیارے میں سات افراد سوار تھے۔