کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 22, 2021

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3وکٹوں سے ہرا دیا

میگا ایونٹ میں کل کھیلے گئے میچزمیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز جبکہ لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو ہرایا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کیخلاف3وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان کے شاندار71رنز کی بدولت 20اوورزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151رنز کا ہدف 19اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔لوئیس گریگوری نے سب سے زیادہ 49رنز بنائے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی اور کارلوس بریتھ ویٹ نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں۔
۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف 4وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔پشاور زلمی کا141رنز کا ہدف لاہورقلندرز نے 18.3اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔3وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔