کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 21, 2021

پاکستان میں کرکٹ کابخار عروج پر : کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

پاکستان میں کرکٹ کابخارسر چڑھ کر بولنے لگا۔کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کے پی ایل کے لیے پاکستانی انٹرنیشنل اور ڈومسیٹک پلیئرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔شاہد آفریدی، بابر اعظم ،محمد حفیظ اور سرفراز احمد سمیت بطور آئیکون پلیئرز پہلے ہی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق رجسٹریشن کیلئے کرکٹرز لیگ کی آفیشل ویب سائٹ پرخود کو رجسٹرڈ کر سکتے ہیں ۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ 2021ہےجس کے بعد ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہو جائےگا۔،کشمیر پریمئر لیگ 16 سے 27 مئی تک مظفر آباد میں کھیلی جائے گی۔کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز،راولاکوٹ ہاکس،کوٹلی پینتھرز،باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی۔