قومی

  • Feb 20, 2021

نامزد کمانڈر سینٹ کام کی آرمی چیف سے ملاقات

امریکی سینٹرل کمان کے نامزد کمانڈر جنرل کینیتھ ایف مکینزی جونیئر نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اورافغان امن عمل میں پیشرفت پربات چیت ہوئی ۔فریقین نے افغان تنازع کے سیاسی حل کی اہمیت پر یکساں خیالات کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کے حوالے سے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن کیلئے اہم ہے۔ نامزد کمانڈر سینٹ کام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔