قومی

  • Feb 20, 2021

وزیراعظم کی غازی بھروتھا میں کاشتکاروں سے گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے غازی بھروتھا میں کاشتکاروں سے گفتگو کی۔اس موقع پر کاشتکاروں نے کھل کر انہیں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیااور زرعی ٹیوب ویل کیلئے شمسی آلات پر ریلیف دینے، جعلی زرعی ادویات کے خاتمے، سستے بیج اور کھاد کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز دیں۔ وزیراعظم نے کسانوں کی تجاویز پر عملدرآمد کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔