قومی

  • Feb 20, 2021

افغانستان میں پر تشدد واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے، وزیرخارجہ

افغانستان میں امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے۔بین الافغان مذاکرات مسئلےکےسیاسی حل کیلئے انتہائی اہم موقع ہے۔
اسلام آباد میں افغان مسعود فاونڈیشن کے چیئرمین احمد ولی مسعود کی سربراہی میں وفد سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پر تشدد واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔جنگ بندی کیلئے تمام فریقین کو سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل نے دہائیوں سے وطن واپسی کے منتظر افعان مہاجرین میں امید کی کرن پیدا کی ہے۔بعض بیرونی قوتیں افغان امن عمل کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ ان عناصر پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے ۔