قومی

  • Feb 20, 2021

آرمی چیف سے افغانستان کے لیے روس کے صدارتی نمائندے کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے روس کے صدارتی نمائندے ضمیر کابلوف نےراولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اورافغان امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں امن خطے کے عظیم مفاد میں ہے ۔روسی نمائندے نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کےتعلقات متعدد شعبوں میں فروغ پائیں گے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی ہوا۔