قومی

  • Feb 20, 2021

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی میڈیاسے گفتگو

پی ٹی آئی کا مقصد سیاست میں پیسے کے استعمال کاخاتمہ ہے۔عوام اس بات پر قائل ہیں کہ انتخابی عمل شفاف ہونا چاہیئے۔سپریم کورٹ کےباہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئےوزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنیوالی جماعتوں نےالیکشن میں شفافیت کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ہماری قانونی بحث بھی یہی ہے کہ کسی پارٹی یا الائنس کی جانب سےنامزد امیدوار کو ہی سینیٹ کارکن منتخب ہونا چاہیئے۔جب پارلیمان میں شفافیت سے سینیٹرز منتخب ہوکرآئیں گے تو وہ ملک اور صوبے کے مفاد میں کام کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہم ایسا ماحول لانا چاہتے ہیں جس میں ہمیشہ کے لئے پیسے کی سیاست کو ختم ہو۔ اس تبدیلی کے بغیر سینیٹ الیکشن یا عام انتخابات میں اہلیت کی بنیاد پر لوگ نہیں آسکتے ۔