قومی

  • Feb 20, 2021

روسی صدر کے خصوصی نمائندےکی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد میں روس کے خصوصی نمائندےضمیر کابلوف سےبات چیت کرتے ہوئےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان واضح کر چکا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔جامع سیاسی مذاکرات ہی افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں میں کمی ناگزیر ہے ۔روسی نمائندے نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان امن عمل اورعلاقائی سلامتی کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔