قومی

  • Feb 20, 2021

قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ

قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کے بعد گنتی کا عمل جا ری ہے ۔ پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5بجے تک جاری رہا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ، این اے 45 کرم ایجنسی، پنجاب کے پی پی 51وزیر آباد اورخیبر پختونخوا کےحلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں ووٹ ڈالے گئے۔ ۔این اے 45 ضلع کرم کی نشست جےیو آئی(ف) کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی سیدہ نوشین افتخار سمیت تیرہ امیدوار میدا ن میں ہیں۔ڈسکہ سے قومی اسمبلی کی یہ نشست ن لیگ کے سید افتحار شاہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ۔
وزیرآباد کے حلقہ پی پی 51میں 11امیدوار میدان میں ہیں
خیبر پختونخوا کےحلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں چار امیدوار حصہ لے رہے ہیں