قومی

  • Feb 19, 2021

ملک بھر میں کورونا سے مزید 40اموات

ملک بھر میں کورونا سے مزید 40افراد جان کی بازی ہار گئے۔اموات کی مجموعی تعدادبارہ ہزار527 ہو گئی۔گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 245افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 24ہزار 139ہو گئی۔
دنیا بھر میں کوروناوائرس کاشکار ہونیوالے 11 کروڑ 11 لاکھ افراد میں سے8 کروڑ 58لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد 24 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد پانچ لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ دو کروڑ85لاکھ سے زیادہ افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔بھارت میں ایک کروڑ نو لاکھ 62ہزارافرادمیں سےایک لاکھ56ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکےہیں۔روس، برازیل،میکسیکو،برطانیہ،فرانس اور سپین میں کورونا سے پڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔