قومی

  • Feb 19, 2021

اسلاموفوبیااورنسل پرستی جیسےغیرمساویانہ رویوں کی نفی کرنا ہوگی،وزیر خارجہ

‏وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ دنیانسلی امتیاز کے خطرات سے دوچار ہے،ہمیں اسلاموفوبیااورنسل پرستی جیسےغیرمساویانہ رویوں کی نفی کرنا ہوگی،پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول نسل پرستی سمیت مساویانہ رویوں کی نفی کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی معاشی وسماجی کونسل ایکوساک کے خصوصی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ 'ایس جی ڈیز' کی سوچ اور جذبہ یہ ہے کہ ترقی کے عمل میں "کوئی بھی پیچھے نہ رہنے پائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے نسلی اکائیوں کو غیر متناسب انداز میں متاثر کیا ہے،غربت کی شرح اور بے روزگاری میں اضافے ، بیماریوں کے حملے اور بڑھتی ہوئی شرح اموات نے انہیں مزید کمزور کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے نسل پرستی کی ہر لحاظ سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف معاشروں میں ہم آہنگی کیلئے نسل پرستانہ سوچ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔ منیر اکرم نے کہا کہ سماجی و معاشی تفریق ختم کرکے ہی پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ممکن ہے۔