قومی

  • Feb 19, 2021

پاکستان میں چینی سفیرکی آرمی چیف سے ملاقات

پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رانگ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کےمطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سلامتی کے حوالے سےتبادلہ خیال کیاگیا ۔آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی کےحوالے سے چین کی امداد کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ مختلف عالمی فورمز پر چین کی طرف سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں استعداد کار بڑھانے میں چین کے تعاون کوبے حدسراہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل دونوں ملکوں کے عوام کےلئے زیادہ خوشحالی لائے گی ۔معزز مہمان نے علاقائی استحکام اور امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔