قومی

  • Feb 19, 2021

درختوں کی کٹائی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے غیر قانونی شکار اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے حوالے سےاسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنگلات کی بحالی کے لئے مربوط پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے لئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ اجلاس میں چھانگا مانگا اوردیگر جنگلات کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔