قومی

  • Feb 19, 2021

افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں بلکہ علاقے دیرینہ مسائل کا واحد حل سیاسی طور پر مذاکرات میں وابستہ ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بات افغان مسعود فاؤنڈیشن کے سربراہ احمد ولی مسعود کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ، افغانستان میں قیام امن کے لئے اٹھائے والے اقدامات کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لیے افغان قیادت کو تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا ہو گا، اب وقت آ گیا ہے کہ معاشی ترقی، علاقائی تجارت اور بہتر رابطوں کو فروغ دیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے برادرانہ تعلقات مشترکہ تاریخ ، مذہب، ثقافت اور روایات کے امین ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی اور استحکام آئے گا، پاکستان وہ ملک ہے جو افغان امن و امان سے متاثر ہوتا ہے لہذا ان کا ملک افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ متمنی رہا ہے۔
وزیراعظم نے افغان مذاحمتی تحریک کے دوران احمد شاہ مسعود مرحوم کی نمایاں کردار کا بھی ذکر کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم افغان وفد کو پاک افغان آسان ویزہ کی سہولتوں اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان میں ترقی اور انسانی وسائل کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔