وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی لوٹ مار کے باعث پاکستان مقروض ہوا ہے ۔ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں اور اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر پڑا ہے
پشاور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں۔صحت کارڈ بلا تفریق ہر خاندان کو دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں صحت کا نظام بہت خراب ہے ۔ خیبر پختونخوا ہماری آٹھ سال سے حکومت ہے۔صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت میں ہر شعبے میں میں کام کیے۔ شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کا شروع موقف رہا ہے کہ انتحابات اوپن بیلٹ کے ذریعہ ہونے چاہیے۔ماضی میں یہی جماعتیں اوپن بیلٹ کے حق میں تھی۔ انہوں نےکہا کہ اپوزیشن ارکان ملک میں شفاف انتخابات نہیں چاہتے۔