قومی

  • Feb 19, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل عرب لیگ سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹرز میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال، اہم عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔انہو ں نے کہاکہ عرب لیگ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط سیاسی، تجارتی اورباہمی روابط ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور عرب لیگ کے مابین مفاہمتی یادداشت کا حوالہ دیتے ہوئے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کو درپیش خطرات سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا ۔