قومی

  • Feb 18, 2021

سینیٹ انتخابات، جانچ پڑتال کاعمل مکمل

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سیدیوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے ۔تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کوچیلنج کیاتھا ۔وفاقی دارالحکومت سے سینیٹ کی دونشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر سکرونٹی کاعمل مکمل ہوگیا ۔دونشستوں پر نو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکئے گئے ۔اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف کے عبدالحفیظ شیخ ،فریدالرحمان اور سیدعلی بخاری کے کاغذات منظورکرلئے گئے جبکہ خواتین کی نشست کےلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد،منیرہ جاوید کے کاغذات منظورکئے گئے ۔چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج مکمل ہوجائے گا ۔