قومی

  • Feb 19, 2021

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کی ہفتہ وار بریفنگ

دفترخارجہ کےترجمان زاہد حفیظ نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طورپر قبضہ کئے گئے جموں وکشمیرمیں فوجی محاصرہ جاری ہے ۔اسلام آبادمیں ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرکے حالات کےحوالے سے عالمی برادر ی کوگمراہ کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے پراپیگنڈے کوجاری رکھتےہوئے کچھ سفارت کاروں کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرایاہے ۔کشمیری عوام نے دورے کاہڑتال سے استقبال کیاجو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ دورہ کرانے کامقصدعالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹاناتھا ۔زاہد حفیظ نے کہاکہ بھارت حالات جائزہ لینے کےلئے اقوام متحدہ انسانی حقو ق کمیشن ،اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن اور اوآئی سی کے انسانی حقوق افسرا ن کو وادی میں جانے کی اجازت دے ۔