کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 14, 2021

پی ایس ایل : میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

چوکوں اور چھکوں کی برسات شروع ہونے میں سات روز باقی۔پاکستان سپر لیگ 2021کا آغاز20فروری سے کراچی میں ہوگا۔میگا ایونٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف سیزن سکس میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل سات ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان افتتاحی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرزجبکہ روشن ماہنامہ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے ۔ 22 مارچ تک جاری رہنے والےایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔