تفریح

  • تفریح
  • Feb 14, 2021

چین میں نئے قمری سال کی تقریبا ت کا آغاز

چین کے شہر ووہان میں نئے قمری سال کو منانے کے لئے مختلف جشن اورعوامی تقریبا ت کا آغاز ہو گیا ۔ ووہان شہر کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔
ووہان میں پھولوں کی نمائشوں کا آغاز ہو گیا۔ شہر کے پارکوں اور باغات میں 20،000 سے زیادہ بیر کے درخت ، اور مختلف قسم کے ہزا رو ں ٹیولپس ا پنا جو بن د یکھا رہے ہیں ۔ بہت سارے مقامی باشندے اور سیاح ان نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے باغات کا رخ کررہے ہیں۔
پھولوں کے خوبصورت مناظر کے علاوہ مزیدار کھانےاور رنگین نئے کپڑے بھی تہواروں کا حصہ ہیں۔