کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 13, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کرد یاہے-
قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے 26مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہو گی اور اپریل میں تین ایک روزہ اور چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلےگی۔کرکٹ سیریز کا آغاز2اپریل کو ایک روزہ میچز سے ہو گا۔ دوسرا میچ 4 جبکہ تیسرا ایک روزہ میچ 7اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔
ون ڈے سیریز کے بعد10اپریل سے چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا۔