کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 12, 2021

پہلا ٹی ٹونٹی:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے ۔بابراعظم صفر ، حیدر علی 21، حسین طلعت 15 اور افتخار احمد 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے شاندار سنچری سکور کی اور 104رنز پر ناقابل شکست رہے۔انہوں نے 64گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7چھکے اور6چوکے لگائے۔محمد رضوان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اس سے قبل احمد شہزاد نے 2014میں سنچری بنائی تھی۔رضوان تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دنیا کے دوسری وکٹ کیپر بیٹسمین بن بھی گئے ہیں۔

جواب میں پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر166رنز بناسکی۔اوپنر ’’ریضا۔ہینڈرکس‘‘ نے نصف سنچری بنائی اور 54رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔’ملان‘‘ نے 44 رنز سکور کئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔