کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 11, 2021

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ : بابراعظم چھٹے نمبرپر،محمد رضوان کاکیرئر بیسٹ 16واں نمبر،حسن علی کی درجہ بندی میں بہتری

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپر آگئے ہیں۔ محمد رضوان کیرئر بیسٹ 16ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بولنگ میں حسن علی نے 21 درجے ترقی پاکر32ویں نمبر پرآگئے ہیں۔
بیٹنگ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دودرجے ترقی پاکرتیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا بدستور پہلا اور آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔
بولینگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کا دوسرا نمبر برقرارہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبرپرہیں۔