فٹ بال

  • فٹ بال
  • Feb 11, 2021

انگلش فٹبال کارابا ؤ کپ : ایورٹن ، شیفلڈ یونائیٹڈ اور لیسٹر سٹی نےکوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا

انگلش فٹبال کارابا ؤ کپ میں ایورٹن ، شیفلڈ یونائیٹڈ اور لیسٹر سٹی نے کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹوٹنہیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں ایورٹن نے تین جبکہ ٹوٹنہیم نے دو گول کیے۔ دوسرے ہاف میں بھی جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے اختتام سے سات منٹ قبل ٹوٹنہیم کے تین جبکہ ایورٹن کے ایک گول سے مقابلہ برابر ہو گیا تاہم میچ کے فیصلے کیلئے دیئے گئے اضافی وقت میں ایورٹن کے برنارڈ نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

شیفیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان شیفیلڈ یونائیٹڈ نے برسٹل سٹی کو ایک گول سے ہرایا۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 66ویں منٹ میں ملنے والی پنلٹی کک پر بلی شارپ نے کیا۔

لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھی میزبان ٹیم نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ لیسٹر سٹی نے برائٹن اینڈہوالبیان کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کا فیصلہ کن گول سٹاپج ٹائم کے آخری منٹ میں کیا گیا۔