کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 09, 2021

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ۔ ٹی ٹونٹی سیریز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20سیریز کیلئے دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد8قومی کرکٹرز نے لاہور میں ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ۔کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حسن علی، حارث رؤف ، سرفراز احمد اور فہیم اشرف لاہور کے مقامی ہوٹل میں بائیو ببل کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ مختصر فارمیٹ کی سیریز کےلئے منتخب نہ ہونے والے کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوگئے۔ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے منتخب 12کھلاڑی پہلے ہی لاہور میں ٹریننگ کےلئے موجود ہیں۔ قومی کرکٹرز ایک دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ پریکٹس کریں گے۔ مہمان ٹیم بھی قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ٹریننگ سے لہو گرمائیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 11فروری سے ہوگا دوسرا میچ 13 جبکہ آخری ٹی20میچ14فروری کو کھیلا جائے گا۔