کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 09, 2021

قومی خواتین زمبابوے کیخلاف سیریز کیلیے پرجوش

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہناہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پرجوش ہیں۔
کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلندہوئے۔ زمبابوے کے خلاف فتح حاصل کرکے ٹیم کو وننگ ٹریک پر برقرار رکھنا اصل ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی عالمی وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں ویمنز کرکٹ کےمقابلے محدود ہیں تاہم پاکستان کی ٹیم خوش قسمت ہے کہ ہمیں جنوبی افریقہ کے فوری بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے کو مل گئی ہے۔جویریہ خان نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کا حصہ ہوگی۔ ایونٹ سے قبل اس ٹیم سے کھیلنا پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا۔