انگلش پریمئر لیگ : مانچسٹر یونائیٹڈ اورایورٹن کے درمیان مقابلہ3-3 گول سے برابری کی بنیاد پر ختم ہوا
انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اورایورٹن کے درمیان مقابلہ تین تین گول سے برابری کی بنیاد پر ختم ہوا۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ایڈیسن کیوانی نے24ویں منٹ میں گول کر کے یونائیٹڈ کو برتری دلائی۔ 45ویں منٹ میں برونو۔فرنینڈس کے گول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی برتری دگنا کی۔دوسرے ہاف میں تین منٹ کے فرق سے دو گول کر کے ایورٹن نے مقابلہ برابر کر دیا۔ عبدولے۔ڈوکور نے49ویں جبکہ جیمز راڈریگز نے 52ویں منٹ میں گول کیا۔70ویں منٹ میں اسکاٹ مک ٹومنے کے گول نے یونائیٹڈ کو ایکبار پھر سبقت دلائی تاہم اسٹاپیج ٹائم میں ایورٹن کے ڈومینک۔کیولرٹ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو نہ صرف شکست سے بچایا بلکہ ایک قیمتی پوائنٹ بھی دلوایا۔