راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پرپاکستان نے دوسری اننگز میں 6وکٹوں پر129رنز بنالئے۔
راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو200رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پرپاکستان نے دوسری اننگز میں 6وکٹوں پر129رنز بنالئے۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 201رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔جنوبی افریقہ کے 106رنز4کھلاڑی آؤٹ پر حسن علی کی شاندار بولنگ کے باعث باقی کھلاڑی مجموعی سکور میں95رنز کااضافہ کرسکے ۔’’تیمبا۔باووما‘‘ نے 44 ، ویان مولڈر نے 33 اور مرکرم نے 32رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے کیرئر میں دوسری مرتبہ ایک اننگز میں 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہین آفریدی ،فہیم اشرف اور نعمان علی نے 1،1وکٹ اپنے نام کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئی۔76رنز کے سکور پر پاکستان کے 5بیٹسمین آؤٹ ہوچکے تھے۔عمران بٹ صفر ، عابد علی 13 ، بابر اعظم 8 ، اظہر علی 33 رنز بناسکے۔فواد عالم 12اور فہیم اشرف 29رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان 28اورحسن علی صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ’’ جارج۔لینڈے‘‘ نے3وکٹیں حاصل کیں۔مہاراج نے 2 اور’’ربادا ‘‘کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔پہلی اننگز میں پاکستان نے 272رنز بنائے تھے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔