کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Feb 06, 2021

راولپنڈی ٹیسٹ ۔ دوسرا دن : پاکستان 272رنز بناکر آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 272رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے 145رنز3کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تو دوسری ہی گیند پر بابر اعظم سلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے 77رنز بنائے۔فواد عالم بھی اپنے سکور میں تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 45رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے 18رنز بنائے۔فہیم اشرف نے جم کر بیٹنگ کی اور ٹیسٹ کریئر کی چوتھی نصف سنچری بنائی۔انہوں نے 12چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ’’آنرخ۔نورٹج‘‘ نے 5وکٹیں حاصل کیں۔مہاراج کے حصے میں 3اور’’مولڈر‘‘ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں پر 106رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 166رنز کی ضرورت ہے۔
’’ڈین ایلگر‘‘15، ایڈن مرکرم 32، وین ۔ڈر۔ ڈوسن صفر اور فاف ڈو پلیسی 17رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جارہی ہے۔