پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز : جنوبی افریقہ کا ٹی ٹونٹی سکواڈ لاہور پہنچ گیا
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ کا ٹی ٹونٹی سکواڈ لاہور پہنچ گیا ہے۔
کرونا ایس او پیز کے تحت پروٹیز ٹیم کے کوویڈ ٹیسٹ کیےجائیں گے جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل سے پریکٹس کا آغاز کریں گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ہینرک کلیسن کریں گے۔
پاکستان پہلے ہی بابر اعظم کی قیادت میں ٹی20اسکواڈکا اعلان کرچکا ہے۔