کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Feb 04, 2021

قومی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20میچ میں 8رنز سے ہرادیا

قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8رنز سے ہرادیا۔میزبان ٹیم نے تین میچز کی سیریزدو۔ایک سے اپنے نام کی۔
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں قومی خواتین ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کامیابی سمیٹی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 127رنزبنائے۔کپتان جویریہ خان نے ناٹ آؤٹ 56رنزبنائے۔کائنات امتیاز نے 29، عائشہ ظفر نے 19اور ندا ڈار نے 18رنزجوڑے۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی خواتین نے بیٹنگ شروع کی تو 12اعشاریہ تین اوورز میں 4وکٹوں پر 68رنزبنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیاگیا جس کے بعد قومی ٹیم ڈی ایل میتھڈ کے تحت 8رنزسے فاتح قرارپائی۔ جویریہ خان میچ کی جبکہ تزمین برٹس سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔