پاکستان اور جنوبی افریقہ کےد رمیان دوسرا ٹیسٹ : سیریز میں پاکستان کو0۔1کی برتری
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔میچ صبح دس بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ آج تیسرے روزبھی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔دونوں ہی ٹیمیں پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہیں۔قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔کراچی میں کھیلا گیاپہلا ٹیسٹ پاکستان نے 7وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔۔کامیابی یا ڈرا کی صورت میں پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سترہ سال بعد سیریز اپنے نام کرے گا۔