آسٹریلین کرکٹ ٹیم کادورہ جنوبی افریقہ ملتوی
کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کورونا وبا ء کی وجہ سے افریقہ کا دورہ ملتوی کرنے کے علاوہ اُن کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔ آسٹریلیا کے قائم مقام سی ای او’’ نک ہاکلی‘‘ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صحت اولین ترجیح ہے،جنوبی افریقہ میں کورونا کی دوسری لہر کے بعداس وقت دورہ ممکن نہیں۔ سیریز ملتوی ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم آسٹریلیا،بھارت اور انگلینڈمیں سے ہوگی۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز 3سے 25مارچ تک شیڈول تھے۔