گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی دھوم پوری دنیا میں ۔ آئی سی سی بھی گرویدہ
گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی دھوم پوری دنیا میں۔آئی سی سی بھی گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورتی کی گرویدہ ہو گئی۔اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو اپنے سحر میں ایسا جکڑا کہ سوشل میڈیا پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا خوبصورت میدان سامنے لانے کا چیلنج دے ڈالا۔آئ سی سی نے ٹویٹر پر گوادر اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بلوچستان کے گوادر اسٹیڈیم جیسا کوئی خوبصورت میدان ہے تو سامنے آئے۔ہمیں انتظار رہیگا۔گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سیکورٹی میں بہتری کاثمر ہے۔ گوادر کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہیں۔