کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Feb 01, 2021

خیبر پختونخوا نےسینٹرل پنجاب کو ہرا کرپاکستان ون ڈے کپ جیت لیا

خیبر پختونخوا نے پاکستان کپ جیت کر مسلسل تیسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ فائنل میں خیبر پختونخوا نے سنٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دی۔
کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ اوپنر طیب طاہر 67 جبکہ قاسم اکرم 50 اور رضا علی ڈار 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ خیبر پختونخوا کے اسپنر آصف آفریدی نے5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں خیبر پختونخوا نے 240 رنز کا مطلوبہ ہدف36اعشاریہ ایک اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر آصف آفریدی کو مین آف دی فائنل قرار دیا گیا۔بائیں ہاتھ کے اسپنر ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ بھی جیت گئے۔ ناردرن کے آل راؤنڈر حماد اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قراردیا گیا۔
فاتح ٹیم نے ڈومیسٹک سیزن 2020-21 میں فرسٹ الیون کے تینوں ٹائٹل جیتے ہیں ۔
خیبر پختونخوا ٹیم اس سے قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیتنے کے ساتھ ساتھ قائد اعظم ٹرافی کی بھی جوائنٹ ونر قرار پائی تھی۔