کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Feb 01, 2021

قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20سیریز : جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے 20رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
لاہور میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بابر اعظم کی قیادت میں اسکواڈ کااعلان کیا۔ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں محمد رضوان ، سرفراز احمد، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، حارث رؤف،محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اورعثمان قادر شامل ہیں۔دانش عزیز،آصف علی، عامر یامین، عمادبٹ، محمد نواز،ظفر گوہر، حسن علی اور زاہد محمود بھی سکواڈمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔