کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Jan 31, 2021

خواتین کی ٹی ٹونٹی سیریز : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 8وکٹوں سے ہرا کر 3میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان خواتین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 8وکٹوں پر 124رنز بنائے۔ کائنات امتیاز سب سے زیادہ24رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ’’میریزانے۔ کپ‘‘ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں جنوبی افریقہ خواتین نے مقررہ ہدف 19اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ’تزمیم برٹس ‘‘نے نصف سنچری سکور کی۔ پاکستان کی طرف سے دونوں وکٹیں ایمن انور نے حاصل کیں۔