انگلش پریمئر لیگ : دفاعی چیمپئن لیور پول کی 5میچز بعدپہلی فتح۔۔ٹوٹنہیم کو3-1گول سے شکست دی
انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔دفاعی چیمپئن لیور پول کی گزشتہ چھ میچز میں پہلی فتح۔۔ٹوٹنہیم کو شکست دے کر چوتھے نمبر پر آ گئی۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں پریمئر لیگ دفاعی چیمپئن لیور پول نے ٹوٹنہیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ لیور پول نے گزشتہ پانچ میچز میں سے دو ہارے اور تین ڈرا ہوئے۔ جبکہ چار میچز میں کوئی گول بھی نہ کر سکی۔تاہم ٹوٹنہیم کے خلاف میچ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح کا منہ دیکھا۔رابرٹ فرمینو نے پہلے ہا ف کے اختتامی لمحات میں لیور پول کو برتری دلائی۔کھیل کے 47ویں منٹ میں الیگزینڈر آرنلڈ نے لیور پول کی برتری دگنا کی۔ دو منٹ بعد ٹوٹنہیم کے پیئر ایمائل نے گول کر کے لیورپول کی سبقت کم کی۔65ویں منٹ میں سادیو مانے کے گول نے لیور پول کو دو گول سے فتح دلائی۔